راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے ، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کئے گئے سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، اس دوران 86 گھروں،53 د کانداروں اور 200 سے زیادہ افراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا،سرچ آپریشنز تھانہ روات،کلر سیداں،کہوٹہ، سول لائنز اور ریس کورس کے علاقوں میں کئے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔