اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے چھوٹے چھوٹے گلی محلے کے دکانداروں کو پی او ایس لگانے شروع کئے ہیں اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے عام کاروباری کو پریشان کیا جا رہا ہے جو ایف بی آر آل پاکستان انجمن تاجران کے ساتھ کئے گئے وعدے سے منحرف ہو رہا ہے۔