• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستان کی دیواریں گرانے کی کوشش کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قبرستان کی دیواریں گرانے کی کوشش کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا18اگست2025 کو امجد حسین ولد نذر حسین نے جو ہمارا گور کن ہے اطلاع دی کہ 6، 7 افراد قبرستان کی دیواریں گرا رہے ہیں۔ اطلاع پاکر میں کمیٹی ممبران محمد ظفر اقبال ولد محمد یوسف، زاہد حسین ولد عبد المجید، شاہد حسین ولد عبد المجید، نذر حسین ولد محمد حسین، محمد آصف ولد محمد یوسف کے ہمراہ موقع پر پہنچا وہاں پر جہانداد مسلح پستول 30 بور، گل اعظم مسلح ڈنڈا، دلشاد مسیح، اعجاز مسیح اور چار نامعلوم افراد مستری مزدور بمع گیتی بیلچے سے دیواریں گرا ر ہے تھے۔ ہمیں دیکھتے ہی جہانداد نے پستول ہماری طرف سیدھا تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گل اعظم نے گالم گلوچ کرتے ہوئے ڈنڈے سے مارنے کی کوشش کی۔
اسلام آباد سے مزید