• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، تھانہ نصیرآباد کو ملک محمد احسن نے بتایاکہ میں اورمیرابھائی شازرعلی بعمر25 سال اپنے اپنے موٹرسائیکل پر بھاٹا چوک سے گھر کی طرف جا رہے تھے جب ہم آفریدی جنرل سٹور ڈھوک گجراں روڈکے پاس پہنچے تو ایک ٹریکٹر ٹرالی انتہائی تیز رفتاری سے قبرستان چوک کی جانب سے آئی جس نے بے قابوہو کرمیرے بھائی کے موٹرسائیکل کوہٹ کیاجومیرابھائی شدیدمضروب ہو کرروڈ پر گرپڑا۔
اسلام آباد سے مزید