اسلام آبا د(خصوصی نمائندہ) ای او بی آئی نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (ARL) کے ریٹائرڈملازمین میں نظر ثانی شدہ پنشن کی ادائیگی کے آرڈر تقسیم کیے۔ اٹک ریفائنری لمیٹڈ (ARL) کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نظر ثانی شدہ پنشن کی ادائیگی کے آرڈرز کی تقسیم کی تقریب ARL راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ای او بی آئی کے چیئر مین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ ، اے آر ایل کی انتظامیہ اور سی بی اے کے نمائندوں کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز ) محمد امین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ، ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ہی او بی آئی پورے ملک میں ہر بیمہ شدہ شخص تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔