کہوٹہ،اسلام آباد (نمائندہ جنگ،خصوصی نامہ نگار) کہوٹہ کے نواحی علاقہ نوگراں میں تہرے قتل کی لرزاخیز واردات مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد قتل جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے نواحی علاقہ نوگراں میں تہرے قتل کی لرزاخیز واردات مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو مقامی افراد کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت نصیر ولد غضنفر محمود عمر 36 سال، محمد شہزاد ولد سید اکبر عمر 39 سال اور بشارت ولد منصبدار عمر 55 سال ساکنان نوگراں کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ سجاد ولد علی داد شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ادھر کہوٹہ میں تہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا، سی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی، ملزم/ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ قتل کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔