راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سی پی او خالد ہمدانی نے کہاہے کہ امن و امان میں خلل پیدا کرنے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی پی او نے کہاکہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، سی پی او نے لاء اینڈ آرڈر صورتحال کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، سی پی اوکاکہنا تھاکہ کسی بھی صورت میں کسی سڑک کو بلاک کرنے نہیں دیاجائے گا، ٹریفک یا شہریوں کے معمولات زندگی کو متاثر کرنے والی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او نے کہاکہ احتجاج کی آڑ میں پرتشدد سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، امن و امان میں خلل پیدا کرنے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔