راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ ک کی جانب سے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر ملک سہیل اعوان کمرشل مارکیٹ نے کی۔اجلاس میں گروپ لیڈر نقی شاہ ، سرپرست اعلی راجہ اسد ،چیئرمین مشتاق مغل ،وائس چیئرمین حماد قریشی ، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف و دیگر نے شرکت کی اور پاکستان کے لیئے قربانی دینے والے پاک فوج کے شہدا کے لیئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ تیرہ تاریخ بروز سوموار رات آٹھ بجے کمرشل مارکیٹ میں یوم شہدا منانے کا اعلان بھی کیا۔