کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کراچی پہنچنے پر پر تپاک استقبال،ڈاکٹر باقر قالیباف مزار قائد پر حاضری اوراسپیکر سندھ اسمبلی کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف جمعہ کے روز اپنے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچے، اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ بھی موجود تھے۔اسپیکر سندھ اسمبلی کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی میر طارق تالپور منسٹر سوشل ویلفیئر سندھ، قاسم سومرو اور محمد آصف موسیٰ بھی موجود تھے جنہوں نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ وہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ اور سندھ کے عوام کے محبت بھرے استقبال پر دلی شکر گزار ہیں۔