• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایچ ای سی کا وی سیز اور فیوچر لیڈرز کیلئے تربیتی پروگرام نیپا کراچی میں اختتام پذیر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (سندھ ایچ ای سی) کی جانب سے وائس چانسلرز اور سینئر پروفیسرز (فیوچر لیڈرز) کیلئے منعقدہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام (Professional Development Programme) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)، کراچی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ پروگرام3؍ نومبر کو شروع ہوا اور 5؍ نومبر کو ایک پُروقار اختتامی اور اسناد تقسیم کی تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر پروفیسرز کی شرکت کو سراہا گیا۔ اختتامی تقریب میں سندھ ایچ ای سی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع (تمغۂ امتیاز) مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیپا کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے وائس چانسلرز اور فیوچر لیڈرز کو پروگرام کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور چیئرپرسن اور سیکریٹری سندھ ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیپا پر بطور تربیتی شراکت دار بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نیپا آئندہ بھی سندھ ایچ ای سی کے ساتھ استعداد کار میں اضافے (Capacity Building) کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

ملک بھر سے سے مزید