• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچے گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ایک اور اہم اقدام کے طور پر روس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد بھیجے گا۔ روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے نمائندے 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) میں شرکت کریں گے۔ وفد کی قیادت روسی فیڈریشن کونسل (ایوانِ بالا) کے نائب اسپیکر سینیٹر کونستانتین کوساچیف اور اسٹیٹ ڈوما (ایوانِ زیریں) کے ڈپٹی چیئرمین الیگزینڈر باباکوف کریں گے۔ روسی وفد میں روس۔پاکستان فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین ولادیمیر چیزہوف بھی شامل ہوں گے جو فروری 2024 میں پاکستان کے عام انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید