• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے سہ فریقی کرکٹ سیریز کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کردی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان کے انتظامات کے سلسلے میں اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےسہ فریقی کرکٹ سیریزکی سیکیورٹی کےلیے رینجرز تعینات کردی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نےپنجاب رینجرز کی تعیناتی کے احکامات متعلقہ حکام کو بھجواد یے ۔ رینجرزکی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ۔ چیف کمشنرآفس اسلام آباد نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر رینجرز کی تعیناتی مانگی تھی۔ رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیئر کے طور پر سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔ سری لنکا،زمبابوے کی ٹیموں کا7 سے20نومبرتک اسلام آباد کادورہ شیڈول ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں3 ون ڈے،2ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید