• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شفقت محمود دو سال کیلئے پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر نامزد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جدہ (شاہد نعیم) پاکستان انوسٹر فورم کے اراکین نے متفقہ طور پر چوہدری شفقت محمود کو دو سال کے لیے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ اجلاس میں تمام اراکین نے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تجربہ کار قیادت میں فورم مزید فعال کردار ادا کرے گا۔انونسٹرز فورم کے سینئر اراکین نے اپنے ایک اجلاس میں فورم کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے یہ طے کیا کہ کارکردگی کی بناء پر چوہدری شفقت کو آئندہ دوسال کیلئے فورم کا صدر مقرر کیا جائے،اراکین نے جنرل سیکریٹری کیلئے چوہدری عبدالخالق لک کا نام پیش کیا جس پر تمام اراکین نے منظور کیا اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ وہ فورم کے پلیٹ فارم سے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو قریب لانے کے لیے بھرپور کام کریں گے ۔

ملک بھر سے سے مزید