کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔ بیرسٹر علی طاہر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ترمیم کے ایسے حصوں کو روکا جائے جو عدلیہ کی آزادی اور دائرہ اختیار کو متاثر کرتے ہوں۔مجوزہ آئینی ترمیم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ہے، جبکہ عدالتی نظرِ ثانی آئین کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے۔ اگر اعلیٰ عدلیہ کے اختیارات کو محدود کیا گیا تو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ آئینی معاملات سننے کے قابل نہیں رہیں گی، جو آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہوگی۔ دائر درخواست میں بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اپنایا کہ اُس وقت بھی عدلیہ نے اپنی آزادی کے تحفظ کو اولین ترجیح دی تھی۔