• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا علی امین گنڈاپور کیخلاف عدم اعتماد لانے کا امکان، جنید اکبر آج حکمت عملی کا اعلان کریں گے

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی گمشدگی کے بعد انہیں عہدہ سے ہٹانے اور نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی راہ ہموار کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے جس کے تحت علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد لائی جائیگی ، خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر تحریک انصاف کے قائدین اور اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس سپیکر ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں استعفیٰ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کے حتمی فیصلے کے بعد ارکان اسمبلی سے دستخط لئے جائیں گے ،اجلاس میں گورنر کو دوبارہ استعفیٰ بھجوانے پر بھی غور کیا گیا ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر آج دوپہر 12 بجے سپیکر ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں کسی بھی حتمی حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا ۔

اہم خبریں سے مزید