اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) شوگر انڈسٹری کا ملز میں ایف بی آر کے سیلز ٹریکنگ سسٹم پورٹلز کو روکنے کا سنگین الزام ، ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو معاف کر کے درآمد کی جانے والی چینی کو جلد فروخت کرنے کیلئے پورٹلز کی بندش کا دعوی کر دیا ۔ پاکستان شوگر انڈسٹری کے ترجمان نے ایک بیان میں دعوی کیاہے کہ ہر شوگر مل میں نصب ایف بی آر کے سیلز ٹریکنگ سسٹم پورٹلز کو جان بوجھ کر روکنے کا معاملہ ابھی بھی برقرار ہے جس سے ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی سپلائی میں خلل پڑرہا ہے، تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو معاف کر کے ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی کو جلد فروخت کرنے کیلئے پورٹلز کو بار بار بلاک کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود چینی کی قیمت کے استحکام پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑ رہا۔