• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برطانوی وزیرِاعظم ریشی سونک نے ٹیک کمپنیوں میں نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیرِاعظم ریشی سونک نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ہندوستان ٹائمزکے مطابق سونک اب مائیکروسافٹ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اینتھروپک (Anthropic AI) سے وابستہ ہو گئے ہیں، جبکہ وہ بدستور ریچمنڈ اور نارتھ ایلرٹن سے برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سونک کا کارپوریٹ کیریئر طویل عرصے پر محیط ہے، جو بینک گولڈمین سے شروع ہوا تھا اور اب دوبارہ عالمی ٹیکنالوجی شعبے تک جا پہنچا ہے۔
اہم خبریں سے مزید