• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی خزانہ کی ذیلی کمیٹی میں پارلیمانی بجٹ آفس بل 2025 پر غور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) قومی اسمبلی کی خزانہ کی ذیلی کمیٹی میں پارلیمانی بجٹ آفس بل 2025کو زیر غور لایا گیا، نفیسہ شاہ کی زیر صدارت اجلاس، پارلیمنٹری بجٹ آفس کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اسٹاف تعیناتی کی تجویز، یہ بل رانا ارادت شریف نے قومی اسمبلی میں پیش کیا، اجلاس میں پارلیمنٹری بجٹ آفس بل 2025زیر بحث کی گئی ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ایم این اے نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا، پارلیمنٹری بجٹ آفس کیلئے ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سٹاف کی تعیناتی کی تجویز دی گئی، وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ ایکٹ بننے کے فوری بعد پارلیمنٹری بجٹ آفس قائم ہو جائے گا، بل میں پارلیمنٹری بجٹ آفس کے معاملات کیلئے ایک سٹیئرنگ کمیٹی کی تجویز دی گئی ، بل کے تحت پارلیمنٹری بجٹ آفس کیلئے ایک سٹیئرنگ کمیٹی بنائی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید