• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاء اینڈ آرڈر ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)لاء اینڈ آرڈر کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ،شہر بھر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر 7500سے زائد افسران و جوان تعینات، دفعہ 144نافذ ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب ، سی پی او، راولپنڈی پولیس سید خالد ہمدانی کا دعوی ہے کہ بہترین سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال بہترین رہی،کسی بھی مقام پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا،اشہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید