اسلام آباد ( طاہر خلیل )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے ، مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اب ٹی ایل پی احتجاج کیوں کررہی ہے؟ حکومت وقت کیلئے لاہور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2ہزار کے قریب لوگوں کو روکنا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن طاقت کے کم سے کم استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،اگر کوئی ہلاکت ہوئی ہو تو ڈیڈ باڈی ، لواحقین ہوتے ہیں، یہ سب کچھ لوگوں کو بھڑکانے کیلئے ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہی ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے مگر انتشار کی اجازت نہیں، اگر کوئی ہلاکت ہوئی ہو تو ڈیڈباڈی ہوتی ہے، لواحقین ہوتے ہیں، یہ سب کچھ لوگوں کو بھڑکانے کیلئے ہے۔ لال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے حق کو جو بھی استعمال کرے گا۔