• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زیب خان زادہ کی ”ہنسنا منع ہے“ میں چونکا دینے والی گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) بے باک اور سینئر صحافی، تجزیہ کار، ڈرامہ رائٹر اور ”جیو نیوز“ کے مقبول پروگرام ”آج شاہ زیب خان زادہ“ کے میزبان شاہ زیب خان زادہ ہفتے کو طنز و مزاح سے بھرپور پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں شریک ہوئے اور اپنی زندگی کے دلچسپ اور حیران کن واقعات بیان کیے۔ شاہ زیب خان زادہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ”رات 9 بجے سب لوگ ڈرامہ دیکھ کر فارغ ہو جاتے ہیں، اس کے بعد صرف میرا شو 10 بجے ’جیو نیوز‘ پر دیکھا کریں اور 11 بجے ’ہنسنا منع ہے‘ دیکھیں“۔ کراچی میں ڈکیتی کے ایک واقعے پر انہوں نے بتایا کہ ”میں اپنے دوست کو بس اسٹاپ پر چھوڑنے گیا تو دو لڑکے اسلحہ لے کر آئے اور موبائل مانگا۔ میں انہیں کہتا رہا کہ موبائل گھر رہ گیا ہے، لیکن وہ مارتے پیٹتے بھی رہے مگر میری باتوں پر یقین نہیں کیا۔ شاید میں کراچی کا واحد شخص ہوں جس نے ڈاکوؤں کی گن دیکھنے کے باوجود موبائل نہیں دیا“۔ ”ہنسنا منع ہے“ ہفتے کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا گیا، جس کے میزبان تابش ہاشمی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید