• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی پاکستان بزنس کونسل اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز میں معاہدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تعمیراتی منصوبوں میں جوائنٹ وینچر کے امکانات تلاش کرنے کے لئے سعودی پاکستان بزنس کونسل (ایس پی بی سی) اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے درمیان معاہدہ ، اس معاہدے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو مستحکم بنانے میں مددملے گی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتتصادی تعاون بڑھانے کے لیے سعودی شہزادے منصور بن محمد آل سعود کی سربراہی میں جمعہ کو آباد ہاوس کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اور سعودی پاکستان بزنس کونسل (ایس پی بی سی) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ آباد کی جانب سے ایم او یو پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید اور سعودی پاکستان بزنس کونسل کے وائس چیئرمین محمدعبدلعزیز الجلان نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اہم خبریں سے مزید