• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TLPکا اسلام آباد مارچ، لاہور میں کارکنوں کی پولیس سے شدید جھڑپیں، متعدد زخمی

لاہور،گجرات،گوجرانوالہ(نمائند گان جنگ) تحریک لبیک کا اسلام آباد مارچ،لاہور میں کارکنوں کی پولیس سے شدید جھڑپیں،متعدد زخمی۔تحریک لبیک پاکستان کا قافلہ امیر جماعت حافظ سعد رضوی کی قیادت میں چوک یتیم خانہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا ہے قافلہ رات گئے شاہدرہ میں قیام کرے گا اور پھر آج اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوگا۔صوبائی دارالحکومت میں کنٹینرز لگا کر راستے مکمل بند،شہری سڑکوں پر گھنٹوں خوار،گجرات میں 200 کارکن گرفتار۔جمعہ کے روز جب سعد رضوی اور اِن کے بھائی کنٹینر پر سوار ہوئے تو ٹی ایل پی کے کارکنوں نے چوبرجی کی سمت جانیوالی سڑک سے بزور بازو تجاوزات ہٹانا شروع کردیں، کارکنوں نے پتھرائو سے اینٹی رائٹ فورس، پولیس کو پرے دھکیل دیا اور مزاحمت کے دوران قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا، قافلے نے ملتان روڈ سے لوئر مال کا روٹ اختیار کیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کو منتقل کرنا پڑا، قافلے کی روانگی کے باوجود ملتان روڈ پر ہلکی پھلکی ٹریفک چلتی رہی ۔اقصی مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لئے شہر میں متعدد مقامات پر کنٹینر ورکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بلاک کرنے کے علاوہ لاہور اسلام آباد موٹر وے،لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور رنگ روڈ کو بھی بند کردیا گیا تھا۔شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنوں میں تصادم اور جھڑپیں ہوتی رہیں۔
اہم خبریں سے مزید