• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں لگژری گھروں کی فروخت 24 فیصد بڑھ کر دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی کے اعلیٰ معیار کے رہائشی پراپرٹی مارکیٹ نے2025کی تیسری سہ ماہی میں نئی بلندیاں چھو لیں۔ نائٹ فرینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر2025کے دوران 10ملین ڈالر سے زائد قیمت والے 103مکانات فروخت ہوئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں24فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں سے 17 سودے 25ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے، جو پچھلے سال کی نسبت دگنے ہیں۔ 2025کے ابتدائی نو مہینوں میں 10ملین ڈالر سے زائد مالیت کے مجموعی سودے 357 تک پہنچ گئے، جو 2024 کی اسی مدت میں 282 تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان مہنگی پراپرٹیوں کی کل فروخت کا حجم دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جو سالانہ بنیاد پر 54 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بڑے سودوں کی وجہ سے اس طبقے میں فی ڈیل اوسط قیمت 1 کروڑ 94 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 24 فیصد زیادہ ہے۔ پام جمیرا اور لا مر وہ علاقے رہے جہاں دنیا بھر کے امیر خریداروں نے خصوصی دلچسپی دکھائی۔

اہم خبریں سے مزید