کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کاروباری طبقے کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائےگا،تاجروں کے تحفظ کیلئے ویب پورٹل قائم کیا جائےگا،بھتہ خوروں کیخلاف پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ، 4بھتہ خورمارے گئے ،متعدد گرفتار ہوئے، ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ شہر میں بھتہ خوری ایک سنجیدہ اور تشویشناک مسئلہ ہے۔ہماری اولین ترجیح ہے کہ کاروباری طبقے کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے۔ہم نے بھتہ خوری کےواقعات کو سیریس لیول پر رکھا ہے۔کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بزنس کمیونٹی کو بھتہ کی دھمکیاں آئیں اس کو ہائپ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں لینڈ گریبنگ سمیت دیگر سیکیورٹی مسائل پر تفصیلی بات ہوئی۔ پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں۔