کراچی (جنگ نیوز)پاکستان آئیڈل: اُمیدواروں کا کڑا امتحان آج ”جیو“ پر ، میوزک کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان آئیڈل 2025کے نئے مقابلے ہفتے کو پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کئے جائیں گے۔ میوزک کے سب سے بڑے شو نے ناظرین کو ایک بار پھر اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ پاکستان آئیڈل میں اب تک نشر مقابلوں میں سامنے آنے والی دلکش اور سریلی آوازوں نے نا صرف ججز بلکہ پاکستانی عوام کو بھی حیران کر دیا ہے۔ پاکستان آئیڈل ہر ہفتہ اور اتوار کی شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“سے نشر کیا جاتا ہے۔