• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر دہشتگرد افغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  اگر دہشت گرد افغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے،بھارت شکست کی خفت مٹانے کے لئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے افغانستان کی طرف سے بھارت کی سہولت کاری کی جاری ہے،صحافی اور تجزیہ کار طاہر خان نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں دوسرے ممالک کے ساتھ آپ کی اینگیجمٹ لازمی ہونی چاہئے ،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، افغانستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور سیکیورٹی صورتحال ایک نہایت نازک اور اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،گریٹ گیم میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  اگر دہشت گرد افغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے پھر دیکھیں گے افغان طالبان کیا کہتے ہیں ۔ ڈائیلاگ کی بات سے کوئی انکاری نہیں ہے مذاکرات سے کوئی حل بھی نکل آیا تو اس کی ضمانت کون دے گا۔ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ خود کابل گیا تھا ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں طالبان کی افغان حکومت ضمانت دینے پر تیار نہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے۔ افغان طالبان مجبور نہیں ہیں یہ چاہیں تو انہیں روک سکتے ہیں لیکن یہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ بھارت شکست کی خفت مٹانے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے افغانستان کی طرف سے بھارت کی سہولت کاری کی جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید