• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکشن افسر وزارت داخلہ عائشہ جاوید کی خدمات وزارت اطلاعات کو واپس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکشن افسر وفاقی وزارت داخلہ اور انفارمیشن گروپ کی گریڈسترہ کی افسر مس عائشہ جاوید کو تبدیل کر کے ان کی خدمات وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کو واپس کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں چیف پروٹوکول افسر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مسعود الرحمان کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ گزشتہ ماہ 22 ستمبر 2025ء سے شمار ہو گی۔انفار میشن گروپ کے گریڈ18 کے افسر حمادرحیم کی وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور سیکشن افسر تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید