اسلام آباد (ناصر چشتی )نجکاری کمیشن بورڈ کی نے کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کو فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے ریفرنس پرائس کی سفارش کر دی جبکہ ، پی سی بورڈ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر تقرری کے لیے Raiffeisen کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کی بھی منظوری د ے دی۔نجکاری کمیشن بورڈ نے نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی صدارت میں منعقدہ اپنے اجلاس میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے کیبنٹ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کو ایک ریفرنس پرائس کی سفارش کی ہے۔ یہ فیصلہ حکومتوں کے مابین لین دین کے متوقع عمل کو حتمی شکل دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔