پشاور ( نیوز ایجنسیاں )ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ بنوں میں 2 جنگجو مارے گئے، بنوں میں 2 جنگجو ہلاک ہوئے،سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، چار بہادر اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ راشدین عرف ملنگ یار بھی ماراگیا ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہینڈ گرینیڈز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد کیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 3دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی خان پولیس نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازوں کی تصدیق کی ہے۔