• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پھر محروم، نوبل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما رینا مچاڈو کے نام

واشنگٹن (اے ایف پی) وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈونے نوبل امن انعام جیت لیا۔ڈونلڈٹرمپ پھر محروم رہ گئے ماریاجمہوریت کی علمبردار قرار۔ انہیں آمریت سے جمہوریت کی پرامن منتقلی کی جدوجہد پراعزار سے نوارا گیا ۔ وائٹ ہائوس نے نونوبل کمیٹی پرسخت تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ جنگیں ختم ، زندگیاں بچاتے ہیں،امن پر سیاست کو ترجیح دی گئی۔ نوبل کمیٹی نے 2025 کا امن انعام وینیزویلا کی اپوزیشن رہنما اور جمہوریت کی کارکن ماریا کورینا ماچادوکو دیا ہے۔ انہیں آمریت سے جمہوریت کی پرامن منتقلی اور عوامی حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد پر یہ اعزاز دیا گیا۔ خطرات کے باوجود ماچادو نے ملک نہیں چھوڑا اور لاکھوں شہریوں کے لیے حوصلے کی علامت بنیں۔ انعام ملنے پر انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے عوام کے لیے ہے، جو آزادی اور جمہوریت کے مستحق ہیں۔مماریہ کورینا  نے جمعے کو اپنا امن کا نوبیل انعام وینزویلا کے لوگوں — اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ف کر دیا،  انہوں نےکہاکہ "میں یہ انعام وینزویلا کے دکھی لوگوں اور صدر ٹرمپ کو ان کی ہماری جدوجہد کی فیصلہ کن حمایت کے لیے وقف کرتی ہوں۔ نوبل کمیٹی نے انہیں لاطینی امریکا کی حالیہ تاریخ میں ’’سب سے غیر معمولی شہری جرات‘‘ کی مثال قرار دیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے نوبل کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرانداز کر کے سیاست کو امن پر ترجیح دی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نوبل انعام کے لیے نہیں بلکہ انسانوں کی جانیں بچانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ دوسری جانب نوبل ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ’’امریکہ فرسٹ‘‘ پالیسی نوبل انعام کے امن کے نظریے سے مطابقت نہیں رکھتی۔
اہم خبریں سے مزید