• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی، خام تیل اور ڈالر کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹوں میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں ، ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی ،اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رحجان رہا ، سونے کی قیمت 4ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ ہو گئی، برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.76 فیصد کمی ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر 56 سینٹ کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 58 ڈالر 95 سینٹ رہ گئی۔دوسری جانب ٹرمپ کے چینی ٹیرف بڑھانے کے بیان پر عالمی منڈیوں میں شدید گراوٹ کا سامنا رہا۔جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ وہ چینی مصنوعات پر "بڑے پیمانے پر ٹیرف میں اضافے" پر غور کر رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹیں تیزی سے نیچے گر گئیں۔S&P 500 اور نسڈیک انڈیکس دونوں میں 2% سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی۔اس کے ساتھ ہی، ٹریژری ییلڈز (Treasury yields) گر گئے جبکہ امریکی ڈالر کمزور پڑ گیا۔
اہم خبریں سے مزید