اسلام آباد (عاصم جاوید) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دفعہ 342کے تحت عدالت میں دیے گئے بیانات منظر عام پر آ گئے۔کیس کے FIAکے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ممنوعہ فنڈنگ ،سائفر کیس میں کچھ حاصل نہیں ہوا تو نیا کیس بنا دیا، سابق وزیراعظم نےکہاکہ الزامات بے بیناد،بدنیتی پر مبنی،جبکہ سابق خاتون اول نےکہاکہ ،پردہ نشین خاتون ہوں ،کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا، اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائے گئے بیانات میں دونوں ملزمان نے اپنے خلاف قائم مقدمات کو بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے بریت کی استدعا کی ہے ۔