• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا نے مختلف ممالک میں کاؤنٹرز فعال کر دیے

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا نے مختلف ممالک میں کاؤنٹرز فعال کر دیے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔نادرا کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید