اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت متعدد اہم امور پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔