برسلز (اے ایف پی)سوشل میڈیا ، آن لائن پلیٹ فارم پر بچوں کے تحفظ پر کمپنیوں سے وضاحت طلب ، یورپی یونین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے بچوں کے تحفظ پر سخت باز پرس، — بچے آن لائن نقصان سے کیسے محفوظ ہیں؟ایپل، یوٹیوب اور اسنیپ چیٹ سے وضاحت طلب،ایپس میں جوا، جنسی مواد اور نیوڈیفائی ایپس جیسے نقصاندہ مواد کی روک تھام پر سوالات کیے گئے ۔ 27 میں سے 25 یورپی ممالک کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے حق میںہیں۔یورپی یونین نےایپل، اسنیپ چیٹ اور یوٹیوب سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ وہ بچوں کو آن لائن نقصان دہ مواد سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہیں۔ یورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی تشویش کے پیشِ نظر، 27 میں سے 25 رکن ممالک نے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر ممکنہ پابندی کے حق میں اتفاق کیا ہے۔یورپی کمیشن نے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (DSA) کے تحت اسنیپ چیٹ سے 13 سال سے کم عمر صارفین کی رسائی روکنے کے اقدامات کی تفصیل مانگی ہے۔