• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں بس سے طالبہ کی ہلاکت پہلا واقعہ نہیں، اے پی ایم ایس او

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے جامعہ کراچی میں پوائنٹ کی بس سے شعبہ سوشل ورک کی طالبہ انیقہ سعید کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد بار پوائنٹس کی بے احتیاطی کے باعث ایسے حادثات رونما ہوچکے ہیں، جو جامعہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کی نااہلی اور ناقص انتظامات پر سنگین سوالیہ نشان ہے، انتظامیہ خصوصاً ٹرانسپورٹ انچارج کی غفلت، غیر ذمہ داری اور عدم دلچسپی کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کے خلاف فوری انتظامی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور جامعہ کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں فوری اصلاحات کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید