اسلام آباد ( طاہر خلیل)PNSCمیں نئے جہازوں کی شمولیت؛30بحری جہازوں تک وسعت دینے کا فیصلہ ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بورڈ اجلاس میں قومی بحری بیڑے میں 3 نئے جہازوں کی خریداری کی منظوری دیدی گئی ۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے نئے جہازوں کی خریداری کا عمل تیز کر دیا تاکہ 2026 تک قومی بیڑے کو 30 جہازوں تک وسعت دینے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔اسلام آباد میں جمعہ کو بریفنگ میں پی این ایس سی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ فلیٹ توسیعی منصوبہ مقررہ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔