• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے منتقل، دو ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے را کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے منتقل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر دیگر خفیہ اداروں کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے نیٹ ورک کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس میں بس ٹرمینل موچکو روڈ سے دو مشتبہ افراد محمد عبداللہ اور عدنان طیب کو نشاندہی کے بعد گرفتار کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید