• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ریحان نقوی چار برس کیلئے پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے طویل عرصے بعد میرٹ پر 4 برس کے لیے مستقل رجسٹرار کا انتخاب کرلیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت حامد یعقوب شیخ اور پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے 27امیدواروں کے انٹرویوز کیے جن میں تین ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر امداد خشک، ڈاکٹر اظہر علی شاہ، ڈاکٹر حبیب اور پمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہر شاہ بھی شامل تھے تاہم کمیٹی نے بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ریحان نقوی کا بطور رجسٹرار انتخاب کیا۔ پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ریحان نقوی کو رجسٹرار مقرر کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ تین بار رجسٹرار کے اشتہار کے بعد رجسٹرار کا انتخاب ممکن ہوا ہوا ہے انھیں رجسٹرار مقرر کرنے کا آفر لیٹر دے دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید