• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ہاتھوں دنیا کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، صدر شی سے ملاقات کی ضرورت نہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)چین کے ہاتھوں دنیا کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، صدر شی سے ملاقات کی ضرورت نہیں،امریکی صدر ،ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف کا منصوبہ، تجارتی جنگ کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کا خدشہ ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ انہیں رواں ماہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ کسی سربراہی ملاقات کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔امریکی صدر نے چین کی معاندانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا Truth Socialپر پوسٹ میں چین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی نایاب معدنیات پر برآمدی پابندیاں عائد کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ چین میں کچھ بہت عجیب چیزیں ہو رہی ہیں، وہ بہت جارحانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید