• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقررہ ڈیڈ لائن تک حج بکنگ مکمل کریں، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نجی حج سکیم کے حج آرگنائزرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک حج کی بکنگ مکمل کریں۔ وفاقی کابینہ کی منظور شدہ حج پالیسی 2026تحت پرائیویٹ عازمینِ کی رجسٹریشن کا عمل17اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی، ابھی تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 40ہزار عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60ہزار مختص ،انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیرصدارت پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ڈپنڈنٹ حج کمپنیوں (DHCs) اور ہوپ سینٹرل، زونل کے عہداران کے ساتھ جائزہ اجلاس کے دوران دی جو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابھی تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 ہزار عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظور شدہ حج پالیسی 2026 کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی رجسٹریشن کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے۔

اہم خبریں سے مزید