کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا مالیاتی ریلیف دیتے ہوئے ہائوس رینٹ الائونس میں 85فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔نئے الائونس کا تعین اب ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 1سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین چاہے وہ مستقل ہوں یا کنٹریکٹ پر کے ہائوسنگ رینٹ الائونس میں 85فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے، جسے حتمی منظوری کیلئے جلد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔