• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گرد حملے میں شہید 7 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

خان(صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شرکت کی، جب کہ اعلی سول، فوجی اور پولیس حکام سمیت شہدا کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔شہدا کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ان کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید