• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے دور میں پنجاب میں عملی منصوبے شروع ہوئے، اوورسیز پاکستانی

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ)فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانی نے سروے میں اکثریت کی رائے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورِ حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے عملی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن سے ہم بہت خوش ہیں۔ان اقدامات سے صوبائی حکمران پنجاب کے عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔عوامی خدمت کے نمایاں منصوبےاپنی چھت، اپنا گھر پروگرام: مریم نواز کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت 50,000گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بے گھر خاندانوں کو رہائش فراہم کی جا سکے۔مثالی گاؤں منصوبہ: پنجاب کے 1,200 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے “مثالی گاؤں” منصوبہ جاری ہے۔ صاف پانی کی فراہمی، سیوریج نظام، پختہ گلیاں، بچوں کے پارک، شجرکاری، اور سڑکوں کی بحالی جیسے ترقیاتی کام شامل ہیں۔ابتدائی مرحلے میں 130 دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔لاہور میں 40 جدید الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ماحول دوست، آرام دہ اور سستی سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ مزید 30 بسیں دسمبر 2025 تک شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام 3 دسمبر 2024 کو شروع کیا گیا، جس کے تحت جدید مشینری، مؤثر مانیٹرنگ اور عوامی شمولیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت پیرا فورس، وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹ فورس اور فارسٹ فورس جیسے ادارے قائم کئے گئے ہیں جو ماحولیاتی تحفظ، ذخیرہ اندوزی کے خاتمے اور اشیائے خوردونوش کی نگرانی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید