کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی گلبرگ ڈویژن نے حاضر سروس پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل چوری میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اہلکار گلشن اقبال تھانے میں تعینات ہے اور اس کی شناخت وریام خان ولد دینو مگسی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس اہلکار دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری شدہ موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے واضح طور پر نظر آرہا بے۔ملزم سے چوری شدہ 125 موٹر سائیکل ،ناجائز اسلحہ 30بور پستول ،ماسٹر کی جو موٹر سائیکلوں کے تالے توڑنے میں استعمال ہوتی تھی برآمد کی گئی ہے۔ملزم کو تھانہ یوسف پلازہ کے مقدمہ الزام نمبر 104/25، بجرم دفعہ 381/A میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ وریام خان اس سے قبل ناجائز اسلحہ کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔