• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعت کے احتجاجی مظاہرہ کے پیش نظر پریس کلب اور اطراف کی سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مذہبی جماعت کے احتجاجی مظاہرہ کے پیش نظر کراچی پریس کلب اور اطراف کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کےسڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ،ہفتہ کو مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کے باعث سائوتھ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے کراچی پریس کلب اور اطراف کی سڑک پر بیرئرز اور واٹر ٹینکرز کھڑے کرکے ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے سڑک کوبند کردیا گیا،سڑکوں کی بندش کے باعث ،عبد اللہ ہارون روڈ،صدر ،ریگل چوک ،ایوان صدر،فوارہ چوک اور اطراف کی سڑک کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید