کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی کے انٹر نیشنل کھلاڑی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے سابق کوچ محمد علی خان کے بڑے بھائی محمد محمود خان طویل علالت کے باعث ہفتے کو انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نمازظہر سوا ایک بجے مسجد نور الحرم ، سندھی ہوٹل لیاقت آباد میں ہوگی،تدفین عیسی نگری قبرستان میںکی جائے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔