• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کے مطابق جام صادق برج پر ترقیاتی کام کے باعث ایک ٹریک اتوار کو عارضی طور پر بند رہے گا۔پولیس کی جانب سے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ جام صادق برج کے ساتھ جاری نیو بی آر ٹی برج کو کے پی ٹی فلائی اوور سے ملایا جاے گا جس کے وجہ سے امتیاز سپر اسٹور سے بروکس چورنگی جانے والا ایک ٹریک اتوار 12اکتوبر 2025 کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند رہے گا تاہم کورنگی مل ایریا شہر کی طرف آنے والا ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا ۔اس دوران ڈیفنس ویو، شاہراہ بھٹو اور کورنگی روڈ سے آنے والی ٹریفک جو قائدآباد اور مل ایریا جانا چاہتی ہو وہ براستہ ہینو چورنگی ،کورنگی کراسنگ،سی این جی کٹ ،بروکس چورنگی ، مل ایریا ، قائدآباد کی طرف اور کے پی ٹی فلائی اوور سے جانب قائد آباد جانے والی ٹریفک یہی متبادل راستہ استعمال کرے گی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید