• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء متفق، پولیو سے بچاؤ کا واحد حل ’’ڈراپس‘‘ ہیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ علما ء کرام اس بات پر متفق ہیں کہ پولیو سے بچاؤ کا واحد حل صرف ’’ڈراپس‘‘ ہیں، بچوں کی صحت اور مستقبل ہماری اجتماعی ذمے داری ہے-میئر کراچی نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔وہ ہفتے کو یہاں علما ء کے ساتھ مل کر پولیو مہم کا آغاز کررہے تھے۔ جامعہ بنوریہ العالمیہ میں ہوئی افتتاحی تقریب میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور دیگر افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔ میئر نے کہا کہ پولیو جیسے مرض کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن وقت آگیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی دنیا کی طرح پولیو کو ہمیشہ کے لیے شکست دیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید